Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / پنجہ گٹہ میںقحبہ گری کا اڈہ بے نقاب

پنجہ گٹہ میںقحبہ گری کا اڈہ بے نقاب

حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( سیاست نیوز) پنجہ گٹہ علاقہ سرینگر کالونی میں واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں چلائے جارہے قحبہ گری کے اڈے پر دھاوا کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے ایک دلال عورت کو گرفتار کرلیا اور وہاں سے دو لڑکیوں کو رہا کروالیا۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ لکشمی اپارٹمنٹس کے فلاٹ نمبر 103میں کڑپہ کی متوطن 65سالہ بی جیماں آندھرا پردیش کے مختلف علاقوں سے لڑکیوں کو کاروبار میں ملوث کررہی تھی۔ مذکورہ اپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر قحبہ گری کا اڈہ چلایا جارہا تھا اور ٹاسک فورس نے وہاں دھاوا کرتے ہوئے اسے بے نقاب کردیا۔ دھاوے میں 6ہزار روپئے نقد رقم، موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے گرفتار خاتون کو پنجہ گٹہ پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT