Saturday , August 18 2018
Home / جرائم و حادثات / پنجہ گٹہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت

پنجہ گٹہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ایس مقطعہ علاقہ کا ساکن 41 سالہ راجو جو پیشہ سے میستری تھا ۔ ان کے گھر میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا گیا ۔ چونکہ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ راجو پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اس کے مکان میں تنہا تھا ۔ اس کی بیوی جب مکان پہونچی تو اس بات کا اندازہ ہوا۔ پولیس نے راجو پر حملہ اور اس کی ہلاکت میں اس کے برادر نسبتی پر شبہ ظاہر کیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT