Thursday , May 24 2018
Home / جرائم و حادثات / پنجہ گٹہ میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

پنجہ گٹہ میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ پرجیت گوش جو پیشہ سے ہوٹل ملازم تھا ۔ شہر کے علاقہ ایم ایس مقطہ میں رہتا تھا ۔ 9 ڈسمبر کے دن یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی جگن کے ہمراہ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں سرجیت شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ جبکہ اس کا ساتھی زخمی بتایا گیا ہے ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT