Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / پنجہ گٹہ میں ہوٹل ملازم کی خودکشی

پنجہ گٹہ میں ہوٹل ملازم کی خودکشی

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ کی ایک ہوٹل میں ملازم نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہوٹل کے سروینٹ کواٹرس میں 26 سالہ متھن ٹھاکر نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس پنجہ گٹہ کے مطابق متھن ٹھاکر ماؤنٹ بنجارہ کی ایک ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا اور اسی ہوٹل کے سروینٹ کوارٹر میں مقیم تھا ۔ پولیس خودکشی کی وجوہات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقایت کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT