Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پنشنرس کیلئے کیاش لیس کی دو اسکیمات کا اعلان

پنشنرس کیلئے کیاش لیس کی دو اسکیمات کا اعلان

حیدرآباد 12 جون (راست) سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب تلنگانہ کے پرنسپال سکریٹری ہیلت، میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جی او ایم ایس نمبر 74 جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ریاستی حکومت کے ملازمین، پنشنرس اور ان کے خاندان کو کیاش لیس (Cash Less) اسکیم کے تحت دو اسکیمات ایک سرکاری دواخانہ میں علاج اور دوسری مسلمہ دواخانوں میں علاج کی خرچ کی ہوئی رقم Reimbursement وظیفہ یابوں کو ایصال کی جاتی ہے۔ یہ دونوں اسکیمات کو 31 ڈسمبر 2016 ء تک توسیع دی گئی ہے۔ چونکہ ریاستی حکومت اور ہاسپٹل انتظامیہ کے درمیان مزید دواخانوں کو شامل کرنے کی گفتگو جاری ہے۔ اس لئے ملازمین اور پنشنرس اس اسکیم کو 31 ڈسمبر 2016 ء تک استفادہ کرسکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT