Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پنشنرس کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی پر زور

پنشنرس کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی پر زور

ہیلت اسیکم پر عمل آوری کا مطالبہ، تلنگانہ ریٹائرڈ کالج ٹیچرس اسوسی ایشن
حیدرآباد ۔ 10 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ریٹائرڈس اسوسی ایشن نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پنشنرس کے حل طلب دیرینہ مسائل کی یکسوئی کے ساتھ ساتھ تمام پنشنرس کو بھی ایمپلائز ہیلت اسکیم کے تحت کارپوریٹ ہاسپٹلس میں نقد شکل میں علاج کی سہولت فراہم کریں اور اسکیم سے ریٹائرڈ ایڈیڈ کالج لکچررس کو بھی استفادہ کی سہولت دی جائے۔ صدر اسوسی ایشن  مسٹر اے پولیا، جنرل سکریٹری ڈاکٹرس پٹچیا نے آج پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال کی عمر تکمیل کرنے والے تمام پنشنرس کو دسویں پے ریویژن کمیشن 2015ء سفارشات کے تحت 15 فیصد پنشن میں اضافہ کرنے کے علاوہ یکم ؍ جنوری 2006ء کو وظیفہ پر سبکدوش تمام لکچررس کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پنشن کی ادائیگی اور ریٹائرڈ جوائنٹ ڈائرکٹرس اور ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹرس کو FR 22 (b) کے تحت انکریمنٹ کے علاوہ یو جی سی 2006ء اسکیل کے حساب سے پنشن دیا جائے اور سال 2014ء میں سی سی ای کو درخواست دینے والے ریٹائرڈ سرکاری لکچررس کو جونیر لکچررس کی سرویس میں شامل کرتے ہوئے G.O-10 کے تحت پنشن ادا کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT