Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پنشنرس کے مسائل کی یکسوئی کیلئے خصوصی عبادتیں

پنشنرس کے مسائل کی یکسوئی کیلئے خصوصی عبادتیں

جے اے سی اجلاس میں فیصلہ ۔ حکومت سے فوری توجہ دہانی کا مطالبہ
حیدرآباد۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ گورنمنٹ پینشنرس جے اے سی نے پنشنرس کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی پر حکومت کی توجہ مبذول کروانے انوکھا پروگرام منظم کرنے کا فیصلہ کیا۔ تمام پینشنرس افراد خاندان کے ساتھ مذہبی عبادت گاہوں میں خصوصی عبادتیں کریں گے۔ مسلم پنشنرس 2 فروری جمعہ کو مساجد میں خصوصی عبادتیں و دعائیں کرینگے ۔ اسی طرح 3 فروری بروز ہفتہ ہندو پنشنرس منادر میں افراد خاندان کے ساتھ خصوصی پوجا کریں گے۔ 4 فروری اتوار کو کرسچین پنشنرس چرچس میں خصوصی عبادت کریں گے۔ تلنگانہ گورنمنٹ پنشنرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس کے لکشما صدرنشین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہانہ طبی مصارف کیلئے کنٹریبیوشن حکومت کی جانب سے تعین کردہ پنشنرس ادا کریں گے۔ کے لکشمیا نے بتایا کہ تینوں پروگراموں کے باوجود پنشنرس کے مسائل کی یکسوئی میں حکومت ناکام رہے تو شیوا راتری کے فوری بعد 119 ویدا پنڈتوں کے ذریعہ گریٹر حیدرآباد میں ’مہایاگم‘ منظم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے حکومت سے پنشنرس کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے دسویں پی آر سی کی تجویز کے مطابق 70 سال مکمل کرلینے والے پنشنرس کیلئے 15% زائد پینشن منظور کرنے، تلنگانہ جدوجہد 1969اور 2013ء میں حصہ لینے والے پنشنرس کیلئے خصوصی انسینٹیو نقد انعام کی شکل میں فراہم کرنے اور پنشنرس کے دیگر مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT