Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / پنشن کے حصول کیلئے آدھار کارڈ کے لزوم پر سپریم کورٹ کا اعتراض

پنشن کے حصول کیلئے آدھار کارڈ کے لزوم پر سپریم کورٹ کا اعتراض

نئی دہلی ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سبکدوش سرکاری ملازمین سے پنشن حاصل کرنے کیلئے آدھار کارڈ کے لزوم پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام سابق سرکاری ملازم ہیں اور ان کی شناخت شکوک و شبہات سے بالاتر ہے۔ پانچ ججس پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے جس کی صدارت چیف جسٹس دیپک مشرا کررہے تھے، کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کوئی بھی مستحقہ بقائے جات سے محروم نہ رہنے پائے۔ حکومت کا ایک مستحکم نظام موجود ہے۔ اس لئے تلبیس شخصی کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔ انہوں نے 70 یا 80 سال کے ملازمین کو آدھار کارڈ کے لزوم سے مستثنیٰ قرار دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ انہیں اس کے دائرہ کار سے باہر رکھا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT