Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پنچایتوں کے انتخابات میں اقلیتی طبقہ کو ترجیح

پنچایتوں کے انتخابات میں اقلیتی طبقہ کو ترجیح

صدر بیدر ضلع انچارج شریمتی اوما شری کا تیقن
بیدر۔5؍فروری۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔بیدر ضلع کے ضلع اور تعلقہ پنچایتوں کے انتخابات میں اقلیتی طبقے کو زیادہ سے زیادہ  ترجیح دی جائے گی۔یہ بات کانگریس اُمیدوارسلیکشن کمیٹی  کی صدر بیدر ضلع انچارج منسٹر  شریمتی اوما شری نے تیقن دیا ۔بیدر شہر کے کے پی سی سی کیمپ دفتر میں آج یعنی5؍فروری کو منعقد اجلا س میں ضلع کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر جناب محمد غلام دستگیر کی جانب سے  دی گئی یادداشت پر تیقن دیا ۔بیدر ضلع میں اقلیتی رائے دہندوں کی تعداد زیادہہے اس لئے ضلع اور تعلقہ پنچایتوں کے انتخابات میں اقلیتی طبقے کے اُمیدوارو ںکو زیادہ حلقہ جات میں ٹکٹ دیا جاتا ہے تو کامیاب ہونے کی اُمید ہے۔یہ بات ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر جناب محمد غلام دستگیر نے اجلاس  میں اپنے خطاب کے دوران کہی ۔ضلع میں بھالکی ‘ بسواکلیا‘ اوراد‘ اور بیدر تعلقہ میں ضلع پنچایت کو ہر جگہ ایک سیٹ اور حلقہ اسمبلی بیدر (جنوب) اور ہمناآباد تعلقہ میں ہر جگہ دو نشستوں پر ٹکٹ اقلیتی طبقے کو دی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT