Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / پنچایت انتخابات میں شکست پر امیدوار کی فائرنگ

پنچایت انتخابات میں شکست پر امیدوار کی فائرنگ

اندور۔/15جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام) ایک 35سالہ شخص جس نے حالیہ پنچایت انتخابات میں ناکام مقابلہ کیا تھااس نے اپنے حامی پر دیسی ساختہ پستول سے فائرنگ کردی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ دشرت سنگھ ٹھاکر متوطن منوہر تحصیل مراد پور گاؤں نے کل شب 50سالہ راجیش سالوی پر ان کے مکان میں گولی چلادی۔ ایک گولی راجیش سالوی کے سینہ میں پی

اندور۔/15جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام) ایک 35سالہ شخص جس نے حالیہ پنچایت انتخابات میں ناکام مقابلہ کیا تھااس نے اپنے حامی پر دیسی ساختہ پستول سے فائرنگ کردی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ دشرت سنگھ ٹھاکر متوطن منوہر تحصیل مراد پور گاؤں نے کل شب 50سالہ راجیش سالوی پر ان کے مکان میں گولی چلادی۔ ایک گولی راجیش سالوی کے سینہ میں پیوست ہوگئی۔ انہیں اندور کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے ۔ حالیہ پنچایت انتخابات میں ٹھاکر نے مراد پور کے سرپنچ کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا اور انتخابات میں شکست کیلئے راجیش کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے یہ انتقامی کارروائی کی۔گزشتہ شب ٹھاکر اور دیگر تین افراد نے سالوی کے مکان پہنچ کر پستول سے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT