Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / پنچایت راج بل کی تیاری پر کابینی سب کمیٹی کا اجلاس

پنچایت راج بل کی تیاری پر کابینی سب کمیٹی کا اجلاس

جوپلی کرشنا راؤ کی صدارت میں سات رکنی کمیٹی تشکیل
حیدرآباد۔ 8جنوری (سیاست نیوز) حکومت نے پنچایت راج بل کی تیاری کیلئے کابینی سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزیر پنچایت راج جوپلی کرشنا رائو کی صدارت میں 7 رکنی کابینی سب کمیٹی کی تشکیل کے سلسلہ میں چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے جی او آر ٹی 45 جاری کیا۔ سب کمیٹی کے ارکان میں وزیر فینانس ای راجندر، وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور رائو، وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی، وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما رائو، وزیر آبپاشی ہریش رائو اور وزیر قانون اے اندرا کرن ریڈی شامل ہیں۔ کابینی سب کمیٹی پنچایت راج کے بل کا مسودہ تیار کرتے ہوئے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ان اداروں کے استحکام کیلئے حکومت کو سفارشات پیش کرے گی۔ سب کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے 5 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری پنچایت راج کمیٹی کے کنوینر ہیں۔ وزیر پنچایت راج کی صدارت میں آج سب کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

TOPPOPULARRECENT