Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / پنچایت راج قانون میں تبدیلیوں کے خلاف انتباہ

پنچایت راج قانون میں تبدیلیوں کے خلاف انتباہ

Dr RC Khuntia, AICC I/c Telangana, addressing Party Legal cell meeting at Gandhi Bhavan in Hyderabad on Saturday, in picture Shri N Uttam Kumar Reddy, President and others. Pic:Style photo service.

بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کرنے اتم کمار ریڈی کی دھمکی
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کیپٹن این اتم کمار ریڈی نے تمام اپوزیشن پارٹیوں ، این جی اوز اور دیگر عوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے پنچایت راج قانون میں کی جانے والی مجوزہ ترمیمات اور تبدیلیوں کے خلاف شدید احتجاج کریں ۔ یہاں سوماجی گوڑہ پریس کلب میں آل پارٹی راونڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت پنچایت راج قانون میں ترمیمات لارہی ہے تاکہ مقامی بلدیات کو با اختیار بنایا جاسکے لیکن اس طرح وہ پنچایت راج اداروں کے اختیارات کو سلب کرنا چاہتی ہے اور ان کے فنڈس کو ہڑپنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹی آر ایس حکومت کو پنچایت راج قانون میں مداخلت کی اجازت دی گئی تو مقامی بلدی ادارے ایسی صورتحال سے دوچار ہوجائیں گے کہ انہیں فنڈس کی قلت کا سامنا ہوگا اور متحدہ آندھرا پردیش میں جس طرح کی صورتحال تھی وہ دوبارہ پیدا ہوگی ۔ انہوں نے پنچایت راج اداروں کے لیے بالواسطہ اور پارٹی کے بغیر انتخابات کروانے ٹی آر ایس حکومت کی تجویز کو مسترد کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT