Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / پنچایت راج قانون ‘ کیرالا کی طرز پر بنایا جائے : سی پی آئی

پنچایت راج قانون ‘ کیرالا کی طرز پر بنایا جائے : سی پی آئی

حیدرآباد 12 نومبر ( این ایس ایس ) سی پی آئی تلنگانہ سکریٹری سی ایچ وینکٹ ریڈی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں پنچایت راج قانون کیرالا کی طرز پر بنائیں۔ چیف منسٹر کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے سی پی آئی لیڈر نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ گاوں کی پنچایتوں اور میونسپلٹیز کو راست سرکاری بجٹ سے رقومات فراہم کرے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت مجالس مقامی کو خود مختاری کا موقف دے تاکہ ذرائع آمدنی کو ترقی کیلئے استعمال کیا جاسکے ۔ یہ اچھی بات ہے کہ چیف منسٹر نے پنچایتی راج محکمہ کیلئے نیا قانون تیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم یہ بہتر ہوگا کہ ریاست میں بھی کیرالا کی طرز والا پنچایتی راج قانون بنایا جائے ۔

مقررہ وقت سے زیادہ کلاس چلانے پر اسکولی طلبا کا احتجاج
حیدرآباد 12 نومبر ( پی ٹی آئی ) چیتنیہ پوری کے ایک خانگی اسکول کے طلبا کے گروپ نے اسکول کے احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکول مقررہ اوقات سے زیادہ دیر تک چلایا جا رہا ہے ۔ ہائی اسکول کے احتجاجی طلبا نے کل سٹ ان احتجاج بھی کیا تھا ۔ ان کا الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے صبح 6.30 سے شام 6.30 تک کلاسیس چلائی جا رہی ہیں جبکہ دوسرے اسکولس میں کلاسیس صبح 8 بجے سے شام 4.30 تک چلائی جاتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT