Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / پنڈت، کشمیری سماج کا حصہ سید علی شاہ گیلانی کا بیان

پنڈت، کشمیری سماج کا حصہ سید علی شاہ گیلانی کا بیان

سری نگر ، 22جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پنڈت ہمارے سماج کا ایک حصہ ہیں اور کشمیر میں کوئی بھی فردِ بشر اِن کی واپسی اور بازآبادکاری کا مخالف نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں پنڈتوں نے وادی میں نامساعد حالات کے دوران میں نقل مکانی نہیں کی ہے اور وہ آج بھی یہاں امن وسکون کے ساتھ مقیم ہیں اور مسلمان ہمسائیے ان کے دُکھ سکھ اور غم و خوشی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں اور جب کسی کی موت واقع ہوتی ہے تو اُس کی آخری رسومات میں بھی شامل ہوجاتے ہیں۔حریت کے ایک ترجمان نے کہا کہ گیلانی نے ان باتوں کا اظہار اپنی رہائش گاہ پر کشمیری پنڈتوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنڈتوں کے ایک وفد نے گیلانی کے ساتھ ان کی رہائش گاہ واقع حیدرپورہ پر ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT