Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / پنڈتوں کی کشمیر واپسی کی مخالفت دستور کے مغائر : مرکز

پنڈتوں کی کشمیر واپسی کی مخالفت دستور کے مغائر : مرکز

جموں 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بے گھر کشمیری پنڈتوں کی وادی کو واپسی کے مسئلہ پر جاری تنازعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ان کی واپسی کے خلاف کوئی بھی مزاحمت جمہوریت اور دستور کے جذبہ کے مغائر ہوگی ۔ دفتر وزیر اعظم کے منسٹر آف اسٹیٹ جتیندر سنگھ نے کہا کہ پنڈتوں کی واپسی کے خلاف مزاحمت جمہوریت کے مغائر

جموں 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بے گھر کشمیری پنڈتوں کی وادی کو واپسی کے مسئلہ پر جاری تنازعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ان کی واپسی کے خلاف کوئی بھی مزاحمت جمہوریت اور دستور کے جذبہ کے مغائر ہوگی ۔ دفتر وزیر اعظم کے منسٹر آف اسٹیٹ جتیندر سنگھ نے کہا کہ پنڈتوں کی واپسی کے خلاف مزاحمت جمہوریت کے مغائر ہوگی اور یہ دستور کی خلاف ورزی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کشمیری کا یہ دستوری حق ہے کہ وہ اپنے اصل مقام کو واپس ہو اس کے علاوہ یہ سارے سماج کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کی پوری عزت و سلامتی کے ساتھ واپسی کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر کشمیری پنڈتوں کی برادری سے ہمدردی اور انسانی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس مسئلہ پر کسی طرح کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوششوں کے خلاف خبردار بھی کیا اور انہوںنے سیاسی جماعتوںکو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

TOPPOPULARRECENT