Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / پنڈت نہرو کویوم پیدائش پر قوم کا خراج

پنڈت نہرو کویوم پیدائش پر قوم کا خراج

نئی دہلی ۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو آج اُن کے 128 ویں یوم پیدائش پر قوم نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندر مودی نے پنڈت نہرو کو یاد کیا۔ صدر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہمارے پہلے وزیراعظم شری جواہر لال نہرو کو اُن کے یوم پیدائش پر میری طرف سے خراج پیش ہے ۔ نائب صدر نے بھی ٹوئٹ کیا کہ پنڈت نہرو کو آج اُن کے یوم پیدائش پر قوم یاد کرتی ہے ۔ مودی جو انڈیا ۔ آسیان سمٹ میں شرکت کے لئے منیلا میں ہیں ۔ انھوں نے بھی ٹوئٹر کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج پیش کرتا ہوں۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی جو گجرات میں انتخابی مہم چلارہے ہیں ، انھوں نے بھی ٹوئٹر کے ذریعہ کہا کہ آج ہم متحرک اور غمخوار شخصیت کو یاد کرتے ہیں جن کا نام جواہر لال نہرو ہے ۔ سابق صدر پرنب مکرجی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے صبح میں نہرو کی سمادھی شانتی ون پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ متعدد دیگر کانگریس قائدین بشمول سابقہ چیف منسٹر دہلی شیلا ڈکشٹ اور صدر پردیش کانگریس اجئے ماکن بھی اس وقت یادگار پر موجود رہے ۔ نہرو کی پیدائش 1889 ء میں آج کے دن الٰہ آباد میں ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT