Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / پنڈت نہرو کو وزیراعظم مودی کا خراج عقیدت

پنڈت نہرو کو وزیراعظم مودی کا خراج عقیدت

نئی دہلی،14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو ان کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پنڈت نہرو عظیم لیڈر تھے جنہوں نے ملک کی آزادی کیلئے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔ نریندر مودی جو کہ برطانیہ کے سرکاری دورہ پر ہیں، انھوں نے اپنے ٹوئیٹر صفحہ پر کہا کہ جواہر لال نہرو تحریک آزادی کے ہراول دستہ لیڈر تھے اور پہلے وزیراعظم کی حیثیت سے ملک و قوم کی گرانقدر خدمات انجام دیں۔ پنڈت نہرو الہ آباد، اترپردیش میں موتی لال نہرو اور سروپا رانی کے گھر 14نومبر 1889ء کو پیدا ہوئے تھے اور ہر سال ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم اطفال منایا جاتا ہے کیونکہ انہیں بچوں سے بے حد لگاؤ تھا اور بچے انہیں ’’ چاچا نہرو ‘‘ کہتے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT