Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / پنڈت نہرو کی 50 ویں برسی پر ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کو قوم کا خراج عقیدت

پنڈت نہرو کی 50 ویں برسی پر ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کو قوم کا خراج عقیدت

نئی دہلی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )قوم نے آج ملک کے اولین وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کی 50 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ کئی سینئر قائدین ان کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں شامل تھے ۔ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی ،نائب صدر محمد حامد انصاری ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،صدر کانگریس سونیا گاندھی، ان کے فرزند اور کانگریس کے قومی نائب

نئی دہلی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )قوم نے آج ملک کے اولین وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کی 50 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ کئی سینئر قائدین ان کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں شامل تھے ۔ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی ،نائب صدر محمد حامد انصاری ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،صدر کانگریس سونیا گاندھی، ان کے فرزند اور کانگریس کے قومی نائب صدر راہول گاندھی نے شانتی ون پر دریائے جمنا کے کنارے آنجہانی وزیر اعظم کی سمادھی پر پھول چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور و منصوبہ بندی راجیو شکلا ،صدر دہلی پردیش کانگریس ارویندر سنگھ لاؤلی اور کانگریس قائد ہارون یوسف بھی پنڈت نہرو کے خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں شامل تھے ۔ کانگریس کارکنوں اور اسکولی طالبہ کی کثیر تعداد نے بھی پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔حب الوطنی کے گیت گائے گئے اور سمادھی پر کل مذہبی دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔ پنڈت نہرو 14 نومبر 1889 کو پیدا ہوئے تھے اور ان کا انتقال 27 مئی 1964 کو ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT