Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / پنکج منڈے پھر تنازعہ کا شکار اسٹاف ممبر نے چپل اٹھا لی

پنکج منڈے پھر تنازعہ کا شکار اسٹاف ممبر نے چپل اٹھا لی

ممبئی ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کی وزیر دیہی ترقیات پنکج منڈے آج ایک اور تنازعہ میں گھر گئیں۔ انہوں نے حال ہی میں ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر ان کے اسٹاف رکن کو چپل اٹھا کر لاتے ہوئے دکھایا گیا۔ اپوزیشن کانگریس نے اس طرزعمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پنکج منڈا کی حقیقت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے لیکن پنکج منڈا نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخص ان کا شخصی مددگار ہے اور کوئی سرکاری ملازم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پربھنی کے سون پیٹ میں دورہ کے موقع پر سڑک پر کیچڑ ہونے کی وجہ سے انہوں نے چپل اتار دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT