Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / پنیراسلوم کو وزیراعظم کی مبارکباد

پنیراسلوم کو وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی ۔21 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے ٹاملناڈو میں اناڈی ایم کے کے دو گروپوں کے باہمی انضمام کے بعد ریاستی کابینہ میں او پنیراسلوم کی بحیثیت ڈپٹی چیف منسٹر پلانی سوامی حکومت میں شمولیت کے موقع پر مرکز کی جانب سے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا ۔ پنیراسلوم اور دیگر وزراء کی حلف برداری کے فوری بعد نریندر مودی نے اُنھیں مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’میں او پنیراسلوم اور دیگر کو مبارکباد دیتا ہوں جنھوں نے آج حلف لیا، میں اُمید کرتا ہوں کہ آنے والے برسوں میں ٹاملناڈو ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچ جائے گا ‘‘ ۔ واضح رہے کہ اناڈی ایم کے کے دونوں گروپس کا آج انضمام ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT