Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / پوار اور یچوری جمہوریت بچاؤ مارچ کی قیادت کرینگے

پوار اور یچوری جمہوریت بچاؤ مارچ کی قیادت کرینگے

ممبئی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے سربراہ شردپوار اور سی پی آئی (ایم) کے سیتارام یچوری سپریم کورٹ کے حالیہ بحران کے تناظر میں ملک کے دستور کے تحفظ کیلئے 26 جنوری کو ممبئی میں ایک مارچ کی قیادت کریں گے۔ ہندوستانی عدلیہ جمعہ کو ایک سنگین بحران سے دوچار نظر آئی تھی جب عدالت عظمیٰ کے چار سینئر ججوں نے ایک پریس کانفرنس طلب کرتے ہوئے چیف جسٹس اف انڈیا دیپک مصرا کی جانب سے مقدمات کی منتخب انداز میں تخصیص اور بعض احکامات کی اجرائی کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT