Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / پوار کے خلاف الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت

پوار کے خلاف الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت

ممبئی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی نے آج الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر مرکزی وزیر و صدر این سی پی شرد پوار کے خلاف قانون عوامی نمائندگی کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو کثیر مرحلہ جاتی رائے دہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو دو بار ووٹ دینے کی ہدایت دی تھی۔بعدازاں پوار نے اپنے تبصرہ کی سنگین ن

ممبئی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی نے آج الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر مرکزی وزیر و صدر این سی پی شرد پوار کے خلاف قانون عوامی نمائندگی کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو کثیر مرحلہ جاتی رائے دہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو دو بار ووٹ دینے کی ہدایت دی تھی۔بعدازاں پوار نے اپنے تبصرہ کی سنگین نوعیت کو نرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا یہ تبصرہ مزاحیہ انداز میں تھا۔ آج بی جے پی قائد کرت سومیا نے ریاستی چیف الیکٹرورل آفیسر کو قانون کے مطابق پوار کے خلاف کارروائی کرنے کا اور انہیں مرکزی کابینہ سے برطرف کردینے کا اور این سی پی پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سینئر آئی پی ایس عہدیدار دیون بھارتی ،آئی جی پی سے بھی ملاقات کر کے پوار کے خلاف کارروائی کی خواہش کی ۔ سومیا کے مطالبات کی اہمیت کم کرتے ہوئے این سی پی نے کہا کہ یہ ’’تشہیر کا ایک حربہ ‘‘ہے ۔ سومیا کسی نہ کسی طرح خبروں میں رہنا چاہتے ہیں۔ ریاستی صدر این سی پی بھاسکر جادھو نے نے یہ الزام عائد کیا۔ دریں اثناء نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب مہاراشٹرا کے انتخابی عہدیداروں نے این سی پی قائد شرد پوار کی پارٹی کارکنوں کو دو بار ووٹ دینے کی ہدایت کا سختی سے نوٹ لیتے ہوئے ان کی تقریر کی تفصیلات طلب کی ہے ۔ پوار نے یہ تقریر نوی ممبئی میں کی تھی۔ چیف الیکٹرورل آفیسر نے ویڈیو /آڈیوریکارڈنگ طلب کی ہے ۔ اس کے وصول ہونے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی ۔ اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کیا پوار کا تبصرہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

TOPPOPULARRECENT