Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / پوتن عالمی سلامتی کیلئے آئی ایس سے بھی بڑا خطرہ:مکین

پوتن عالمی سلامتی کیلئے آئی ایس سے بھی بڑا خطرہ:مکین

میلبورن، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سینیٹر جان مکین نے عالمی سلامتی کے لئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) سے بھی بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سینیٹ کو امریکی انتخابات میں مبینہ طور پر مداخلت کے لئے ماسکو پر پابندی عائد کرنی چاہئے ۔امریکہ میں سال 2008 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امیدوار رہ چکے سینیٹر جان مکین نے اسٹریلیائی براڈکاسٹر کارپوریشن ٹیلی ویژن سے انٹرویو کے دوران کہاکہ”مجھے لگتا ہے کہ وہ (پوتن) سب سے بڑا اور اہم خطرہ ہے ۔ آئی ایس سے بھی بڑا خطرہ۔ابھی تک اگرچہ روس کی جانب سے امریکی انتخابات کو متاثر کرنے والے ثبوت نہیں مل پائے ہیں۔اس کے باوجود بھی وہ لوگ حالیہ فرانس انتخابات سمیت دیگر انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔امریکی سینیٹ کے آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین مسٹر مکین نے کہا کہ میرے خیال سے روس ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے ، اس لئے ہمیں روس کو اس کے رویے کے پیش نظر پابندی عائد کرنی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT