Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / پوتے نے دادا کی سالگرہ منائی

پوتے نے دادا کی سالگرہ منائی

غریب طلبہ کے ساتھ کیک کاٹا، ہمانشوپھر سرخیوںمیں
حیدرآباد۔ 17 ۔ فروری (سیاست نیوز) ایسے وقت جبکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنی قیامگاہ پر سالگرہ منارہے تھے ، ان کے پوتے ہیمانشو نے سرکاری اسکول کے طلبہ کے ساتھ اپنے دادا کی سالگرہ منائی ۔ ہیمانشو جو وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کے فرزند ہیں ، ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔ گزشتہ دنوں اپنے اسکولی ساتھیوں کے ساتھ ہیمانشو نے سکریٹریٹ پہنچ کر اپنے دادا کے دفتر کا معائنہ کیا تھا۔ آج صبح ہیمانشو اپنے ساتھیوں کے ساتھ یوسف گوڑہ چیک پوسٹ پر واقع سرکاری اسکول پہنچے اور اسکولی طلبہ کے ساتھ دادا کی سالگرہ منائی۔ انہوں نے اسکول میں ایک بڑا کیک کاٹا جس پر چیف منسٹر کی تصویر تھی۔ انہوں نے اسکولی طلبہ میں کیک تقسیم کیا۔ چیف منسٹر کے پوتے کی اسکول میں آمد سے طلبہ کافی خوش تھے اور انہوں نے غریب طلبہ کے ساتھ خوشی منانے کے جذبہ کی ستائش کی۔ واضخ رہے کہ ہیمانشو کو کے سی آر کی خاص سرپرستی حاصل ہے اور وہ ہیمانشو کو اپنے ساتھ ہر اہم پروگرام میں شامل رکھتے ہیں۔ سرکاری حلقوں میں ہیمانشو چیف منسٹر کے لاڈلے پوتے کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں اور اعلیٰ عہدیداربھی ان کا احترام کرتے ہیں۔ دوسری طرف چیف منسٹر کے دفتر کویتا نے جوبلی ہلز میں واقع پدما مندر میں خصوصی پوجا کی اور اپنے والد کی درازی امید کی دعاء کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔ کویتا نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی صرف کے سی آر سے ممکن ہے اور ریاست بھر میں عوام دعائیں دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT