Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / پوجا کی تقریب میں غیر سماجی عناصر کی فائرنگ

پوجا کی تقریب میں غیر سماجی عناصر کی فائرنگ

ایک آرگنائزر ہلاک اور دیگر 2 زخمی کی حالت تشویشناک
مالدہ (مغربی بنگال) 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ضلع مالدہ کے انگلیش بازار میں کل شب ایک کلچرل فنکشن میں منتظمین پر غیر سماجی عناصر کے ایک گروپ کے حملہ اور فائرنگ کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ گڑ بڑ اس وقت شروع ہوئی جب انگلیش بازار کے علاقہ کشمیری میں مانسا پوجا کی تقریب میں بعض غیر سماجی عناصر نے مقامی منتظمین پر بموں اور ریوالور سے حملہ کردیا۔ فائرنگ میں ایک آرگنائزر 50 سالہ سکھ گوش برسر موقع ہلاک اور دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے، انھیں فی الفور مالدہ میڈیکل کالج میں شریک کروایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بعدازاں زخمیوں کو کولکتہ منتقل کردیا گیا۔ دریں اثناء غیر سماجی عناصر مہلوک کی نعش لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری جمعیت انگلیش بازار میں متعین کردی گئی ہے اور نعش کی تلاش کے لئے مہم شروع کردی گئی۔ بعدازاں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشک مودی کی زیرقیادت پولیس ٹیم نے لاپتہ نعش کو کشمیری علاقہ سے بازیاب کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردی۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

TOPPOPULARRECENT