Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / پورندیشوری کی بی جے پی میں شمولیت

پورندیشوری کی بی جے پی میں شمولیت

حیدرآباد ؍ وشاکھاپٹنم۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر ڈی پورندیشوری نے سیاسی مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے آج ان کے شوہر اور کانگریس رکن اسمبلی دگوباٹی وینکٹیشور راؤ کے ہمراہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس سے پہلے انہوں نے حامیوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پورن

حیدرآباد ؍ وشاکھاپٹنم۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر ڈی پورندیشوری نے سیاسی مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے آج ان کے شوہر اور کانگریس رکن اسمبلی دگوباٹی وینکٹیشور راؤ کے ہمراہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس سے پہلے انہوں نے حامیوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پورندیشوری نے کہا کہ وہ بی جے پی شامل ہورہی ہیں اور جمعہ کو نئی دہلی میں پارٹی کے مرکزی قائدین سے ملاقات کریں گی۔ امکان ہے کہ صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ کے علاوہ سشما سوراج ، ارون جیٹلی اور ایل کے اڈوانی سے ملاقات کریں گی، تاہم پورندیشوری کے فیصلہ کو ان کے حامیوں کی بھرپور تائید نہیں مل سکی کیونکہ ان کا یہ استدلال ہے کہ بی جے پی نے بھی پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی تائید کی تھی۔

پورندیشوری اور ان کے شوہر کا یہ موقف ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں بی جے پی ہی کانگریس کا بہترین متبادل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ کے عوام سے ان کا تعلق سیاست سے بالاتر ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے بات کی اور سیما۔ آندھرا علاقہ کے بعض دیگر ارکان پارلیمنٹ سے بھی مشاورت کی ہے۔ پورندیشوری نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کانگریس نے نہ صرف آندھرا پردیش کو تقسیم کیا بلکہ اس نے سیما۔ آندھرا ارکان پارلیمنٹ کی نمائندگی کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ ہم نے وزارتی گروپ سے کئی نمائندگیاں کی تھیں لیکن ان میں سے کسی پر بھی غور نہیں کیا گیا۔ سب سے پہلے انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا تھا چونکہ وہ 10 سال سے عوامی خدمات انجام دے رہی ہیں ، اس لئے انہیں حامیوں اور ارکان خاندان نے سرگرم سیاست میں شریک رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT