Saturday , December 15 2018

پورٹ لینڈ: چوروں نے ہیروں جڑا شاہی تاج چرا لیا

پورٹ لینڈ۔ 24 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) چوروں کے ایک گروہ نے پورٹ لینڈ میں شیشے کے محفوظ بکتر بند ڈبے سے لاکھوں مالیت کا ہیرے کا تاج چرا لیا۔یہ تاج ڈچز آف پورٹ لینڈ ویویفریڈ کیلئے بنایا گیا تھا جو انھوں نے 1902 میں شاہ ایڈورڈ ششم کی تاج پوشی کے موقعے پر پہنا۔ایک ماہر کا کہنا تھا کہ انھیں خدشہ ہے کہ اس تاج کو توڑ کر ہیروں کو الگ الگ کر کے بیچ دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں کراس لین بلڈ ورتھ میں جلی ہوئی سلور آڈی چوروں سے واردات کیلئے استعمال کی تھی۔اس تاج پر ہیرے چاندی اور سونے میں جڑے تھے۔چوروں نے منگل کی رات پونے دس سے دس بجے کے درمیان پورٹ لینڈ کولیکشن گیلری میں گھس کر یہ تاج چرایا جس کے بعد الارم بج اٹھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کئی خطوط پر تحقیق کر رہی ہے تاہم اس کا مرکز ملنے والی کار ہے۔لندن کے وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں زیورات کے محافظ رچرڈ ایڈکمبے نے کہا کہ یہ تاج برطانیہ کیلئے تاریخی اہمیت رکھتاہے۔ڈربی کے نیلام گھر کے رکن جیمز لیوس کے مطابق یہ تاج جس وقت ڈیزائن کیا گیا تب دولت کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھی۔’یہ تاج لاکھوں پاؤنڈ مالیت کا ہو سکتا ہے۔
یہ اتنا مشہور ہے کہ اسے عوام میں نہیں بیچا جا سکتا۔‘’ایک خوفناک خیال یہ بھی ہے کہ اسے توڑ کر ہیروں کو الگ الگ کر کے بیچا گیا ہو۔‘

TOPPOPULARRECENT