Saturday , July 21 2018
Home / Top Stories / پوری دنیا میں تقریباً 7 کروڑ افراد گھر چھوڑنے پر مجبور

پوری دنیا میں تقریباً 7 کروڑ افراد گھر چھوڑنے پر مجبور

نیویارک ۔ /20 جون (سیاست ڈاٹ کام) میانمار اور شام سمیت دنیا بھر میں جنگ ، تشدد اور استحصال کی وجہ سے 6 کروڑ 85 لاکھ لوگ اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ یہ اطلاع اقوام متحدہ کے رفیوجیوں کے لئے کام کرنے والی ایجنسی UNHCR کی ایک تازہ رپورٹ میں دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 2017 ء کے آخر تک سال 2016 ء کے مقابلے میں گھر بدر ہونے والوں کی تعداد کم از کم 30 لاکھ زیادہ ہے ۔ ایک دہائی پہلے 4 کروڑ 27 لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے ۔ گزشتہ 10 سالوں میں بے گھر لوگوں کی تعداد میں 50 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد تھائی لینڈ کی کل آبادی کے برابر ہے ۔ دوسرے لفظوں میں دنیا کے ہر 110 شخص میں سے ایک آدمی بے گھر ہے ۔ اس معاملہ میں UNHCR کے کمشنر فلپو گڑانڈی کا کہنا ہے کہ ہم ایسے وقت سے گزررہے ہیں جب دنیا بھر کے بے گھر ہوگئے لوگوں کی بہتری کے لئے ایک وسیع نقطہ نظر کی ضرورت ہے تاکہ یہ بے بس لوگ اپنے حالات سے نمٹنے میں اکیلے نہ پڑجائے ۔ غور طلب ہے کہ ان بے گھر افراد میں سے 70 فیصد کا تعلق صرف 10 ملکوں سے ہے ۔ جس میں شام ، میانمار ، ایران ، جنوبی سوڈان وغیرہ شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT