Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پوسٹ آفس بھینسہ میں آن لائین سرویس کا افتتاح

پوسٹ آفس بھینسہ میں آن لائین سرویس کا افتتاح

بھینسہ ۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر کے پوسٹ آفس میں آن لائن (کور بینکنگ ) سرویس کا افتتاح بھینسہ پوسٹ ماسٹر محمد وہاب الدین کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر نرمل ڈیویژنل سسٹم اڈمنسٹریٹر محکمہ پوسٹ دلیپ کمار اور بھینسہ پوسٹ ماسٹر محمد وہاب الدین نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ڈاک نے ملک میں اس سرویس کو ترجیح دیتے ہوئے اب تک ملک میں (12,500) مقامات پر پوسٹ آفس آن لائن سرویس کا آغاز کیا گیا جس سے عوام استفادہ حاصل کرتے ہوئے کسی بھی مقام پر رہ کر اپنے مقام کے پوسٹ آفس میں موجود کھاتہ ( اکاؤنٹ ) میں رقم جمع کرسکتے ہیں اور کسی بھی مقام کے پوسٹ آفس سے رقم کو نکالا جاسکتا ہے ۔ اس سرویس سے پوسٹ آفس کھاتہ داروں کو کافی فائدہ حاصل ہوگا ۔ آخر میں ان عہدیداروں نے بتایا کہ پوسٹ آفس کھاتہ داروں کو عنقریب اے ٹی ایم (ATM) سرویس کی سہولت میں میسر کی جائیگی ۔ فی الوقت ضلع سطح کے مقامات پر اس ATM سرویس کا بھی آغاز کیا جاچکا ہے اور منڈل سطح کے مقامات پر عنقریب عمل میں لایا جائیگا ۔ اس موقع پر بھینسہ پوسٹ آفس کا دیگر عملہ موجود تھا ۔

TOPPOPULARRECENT