Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / پوسٹ آفس میں کروڑوں کا گھپلہ

پوسٹ آفس میں کروڑوں کا گھپلہ

بھنڈ 22فروری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں پوسٹ آفس کے اکاؤنٹ ہولڈروں کے اکاؤنٹ سے فکسڈ ڈپوزٹ (ایف ڈی) اور رینک رنگ (آر ڈی) کا پیسہ ایک ایجنٹ کے ذریعہ نکالنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاک سپرنٹنڈنٹ نے اس گھپلہ کی تفتیش شروع کرادی ہے ۔ چھ رکنی ٹیم اس گھپلہ کی جانچ رپورٹ سات دنوں کے اندر پیش کرے گی۔ اکاؤنٹ ہولڈروں کے مطابق اب تک چار سو سے زیادہ افراد سامنے آ چکے ہیں، جن کے اکاؤنٹ سے پیسہ نکلا ہے ۔ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جار ہا ہے کہ یہ گھپلہ 5 کروڑ روپے سے زائد کاہے ۔اس معاملہ میں، کل شام ٹیم کے ممبران گلہ منڈی ڈاک گھر پہنچے اور انہوں نے تفتیش کے لئے تمام ریکارڈ ضبط کر لئے ۔دوسری طرف، دھوکہ دہی سے متاثر اکاؤنٹ ہولڈروں نے کلکٹر ڈاکٹر الیا راجاٹی کو ایک میمورنڈم دیا جس میں انہوں نے مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔اطلاع ملی ہے کہ بے بی جین پوسٹ آفس کی ایجنٹ ہیں، لیکن ان کاپورا کام ان کے شوہر رمیش چندر جین اور ان کے 2 لڑکے دیپک اور مونو جین دیکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT