Wednesday , December 19 2018

پوسٹ مین کے تقررات کیلئے 12 اپریل کو تحریری امتحان

حیدرآباد ۔ 17 مارچ ۔ (سیاست نیوز) محکمہ پوسٹ میں پوسٹ مین اور میل گارڈس کیلئے جو امیدوار فارمس آن لائن داخل کئے اُن کیلئے تحریری امتحان 12 اپریل (اتوار)کو صبح 10 تا 12 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو ہال ٹکٹ ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا ۔ 100 نشانات کے آبجکٹیو ٹائپ ہی جنرل نالج ، انگلش ، تلگو ، ابتدائی ریاضی کے سوالات ہونگے ۔ جو امیدوار اس کے فارمس داخل کئے وہ تحریری امتحان کی کوچنگ کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر شام 5 بجے تا 7 بجے رجوع ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT