Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پوسٹ میٹرک اسکالرشپ 2014-15ء کیلئے درخواستوں کی طلبی

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ 2014-15ء کیلئے درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد۔ 11 مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ کے لاکھوں اقلیتی طلباء ،ان کے والدین اور اقلیتی اداروں کے ارباب مجاز نے اس وقت راحت و اطمینان کی سانس لی۔ جب ریاستی حکومت نے تعلیمی سال 2014-15ء کیلئے پوسٹ میٹرک کورسیس کے اسکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں مورخہ 10 مئی 2015ء کو جی او ایم ایس نمبر 568 جاری کردیا گیا ہے۔ اب پر

حیدرآباد۔ 11 مارچ (پریس نوٹ) تلنگانہ کے لاکھوں اقلیتی طلباء ،ان کے والدین اور اقلیتی اداروں کے ارباب مجاز نے اس وقت راحت و اطمینان کی سانس لی۔ جب ریاستی حکومت نے تعلیمی سال 2014-15ء کیلئے پوسٹ میٹرک کورسیس کے اسکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں مورخہ 10 مئی 2015ء کو جی او ایم ایس نمبر 568 جاری کردیا گیا ہے۔ اب پروفیشنل کورسس میں زیرتعلیم اقلیتی طلباء 2014-15 کیلئے درخواستیں حکومت کے پورٹل پر اَپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے فیس امبرسمنٹ کے معاملے میں غیریقینی موقف اختیار کئے جانے کی وجہ سے طلباء ان کے سرپرست اور تعلیمی اداروں کے ارباب انتظامیہ میں بے چینی پیدا ہوگئی تھی۔ دریں اثناء گزشتہ ہفتہ ریاستی حکومت نے فیس امبرسمنٹ 2013-14ء کی 824 کروڑ کی رقم جاری کردیئے جس کی اقلیتی مالیتی کارپوریشن کے ذریعہ تقسیم عمل میں آئے گی۔ سیکریٹری جنرل تلنگانہ فیڈریشن آف ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ ظفر جاوید نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اس سنہری توقع سے استفادہ کریں اور 2014-15ء کیلئے درخواستیں اپ لوڈ کریں۔

TOPPOPULARRECENT