Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کیلئے درخواستوں کی طلبی کا آغاز

پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کیلئے درخواستوں کی طلبی کا آغاز

نئے اور تجدیدی درخواستوں کیلئے 30 اکٹوبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی پوسٹ میٹرک اسکالر شپ برائے سال 2014-15کیلئے درخواستوں کے حصول کا آغاز ہوچکا ہے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود ایم جے اکبر نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کے خواہاں طلبہ آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ان میں نئے درخواست گذار اور رینیول دونوں درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 30اکٹوبر مقرر کی گئی ہے۔ تمام مستحق اقلیتی طلبہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ویب سائیٹ telanganaepass.cgg.gov.in پر درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی اسکالر شپ اور دیگر اسکیمات سے بھرپور استفادہ کریں اور کسی بھی دشواری کی صورت میں اعلیٰ عہدیداروں سے رجوع ہوں۔

TOPPOPULARRECENT