Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کی اجرائی میں تاخیر

پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کی اجرائی میں تاخیر

بودھن /19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد میں زیر تعلیم پوسٹ میٹرک طلبہ کو سال 2012-13ء کی اسکالر شپس کی تاحال عدم اجرائی پر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن کا ایک سہ رکنی وفد مائناریٹی کمشنریٹ حیدرآباد پہنچ کر کمشنر جناب ایس ایم اقبال کی عدم موجودگی پر افسران اسپیشل ڈیوٹی جناب محمد دلاور سے ضلع نظام آباد کے مسلم طلبہ کے مسائل سے

بودھن /19 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد میں زیر تعلیم پوسٹ میٹرک طلبہ کو سال 2012-13ء کی اسکالر شپس کی تاحال عدم اجرائی پر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن کا ایک سہ رکنی وفد مائناریٹی کمشنریٹ حیدرآباد پہنچ کر کمشنر جناب ایس ایم اقبال کی عدم موجودگی پر افسران اسپیشل ڈیوٹی جناب محمد دلاور سے ضلع نظام آباد کے مسلم طلبہ کے مسائل سے واقف کروایا اور بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے منتخب طلبہ کو تاحال اسکالر شپ کی رقم کی اجرائی عمل میں نہیں آئی، جب کہ مذکورہ طلبہ کی فیس باز ادائیگی کی رقم تعلیمی اداروں کو جاری کئے ہوئے تقریباً چار ماہ کا عرصہ گزر گیا۔ او ایس ڈی نے مائناریٹی فینانس کارپوریشن میں برسر خدمت متعلقہ عہدہ دار جناب عبد الکریم سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے ضلع نظام آباد میں زیر تعلیم پوسٹ میٹرک طلبہ کی رقم کی تاحال عدم اجرائی پر استفسار کرنے پر انھوں نے او ایس ڈی کو بتایا کہ ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مائناریٹی فینانس کارپوریشن نظام آباد مسٹر پریم کمار نے تاحال صد فیصد طلبہ کی تفصیلات پر مبنی فائل ہیڈ آفس روانہ نہیں کیا۔ جناب کریم نے بتایا کہ فائل کی وصولی کے بعد رقم کی اجرائی عمل میں آئے گی۔

جناب دلاور نے ای ڈی نظام آباد مسٹر پریم کمار کو فون پر ہدایت دیتے ہوئے فائل اور دیگر متعلقہ کاغذات فوری ایم ایف سی ہیڈ آفس حیدرآباد روانہ کرنے کی ہدایت دی اور انھوں نے ان کے محکمہ کی تساہلی پر توجہ دلانے پر فورم کے قائدین کی ستائش کی۔ جناب دلاور نے بتایا کہ اسٹیٹ مائناریٹی فینانس، سال 2013-14ء کے دوران زیر تعلیم طلبہ کی فیس اور اسکالر شپس کی اس ماہ کے اواخر تک اجرائی عمل میں لانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جاریہ تعلیمی سال کی فیس اور اسکالر شپس کی رقم پہلے مرحلہ میں صرف ان طلبہ اور تعلیمی اداروں کو ہی جاری کی جائے گی، جو طلبہ کی انگلیوں کے نشان مائناریٹی فینانس کارپوریشن کو روانہ کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال سے بچوں کو اسکالر شپس کی رقم ان کے کھاتے میں جمع ہونے کی بینکس سے اطلاع ملنے کے بعد ہی تعلیمی اداروں کو فیس باز ادائیگی کی رقم جاری کی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ اسٹیٹ مائناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے ادا کی جانے والی اسکالر شپس اور فیس باز ادائیگی برائے سال 2012-13ء بعض بچوں کو واجب الادا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سال 2012-13ء کے دوران مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے پاس اس کا اپنا ای پاس کوڈ نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر سے وصول ہونے والی اسکالر شپس درخواستوں کی یکسوئی نہیں ہوسکی۔ انھوں نے کہا کہ اس ماہ جنوری کے اختتام تک سال 2012-13ء کی اسکالر شپس اور فیس باز ادائیگی کی رقم کی اجرائی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ انھوں نے تاخیر کی ایک وجہ ان کے محکمہ میں عملہ کی کمی بھی بتائی۔ اسکالر شپس کی اجرائی کی نمائندگی کرنے والے سہ رکنی وفد میں فاؤنڈر تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن جناب محمد خورشید حسین اختر، صدر فورم ڈاکٹر نواب محمد لطیف الدین قریشی جاگیردار اور آرگنائزنگ سکریٹری جناب محمد عبد اللہ قریشی بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT