Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / پوسٹ میٹرک اسکالر شپ ‘ درخواستوں کے ادخال کا آج آخری دن

پوسٹ میٹرک اسکالر شپ ‘ درخواستوں کے ادخال کا آج آخری دن

توسیع کی کوئی گنجائش نہیں : پروفیسر ایس اے شکور ۔ پری میٹرک زمرہ کی مہلت 20 ستمبر کو ختم ہوگئی

توسیع کی کوئی گنجائش نہیں : پروفیسر ایس اے شکور ۔ پری میٹرک زمرہ کی مہلت 20 ستمبر کو ختم ہوگئی
حیدرآباد۔/9اکٹوبر، ( سیاست نیوز) اقلیتی طلبہ کیلئے مرکزی حکومت کی اسکالر شپ کیلئے پوسٹ میٹرک زمرہ میں درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ کل 10اکٹوبر کو ختم ہوجائے گی جبکہ میرٹ کم مینس اسکالر شپ کیلئے فریش درخواستوں کی تاریخ ختم ہوچکی ہے۔ پری میٹرک زمرہ میں درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ 20ستمبر کو ہی ختم ہوگئی۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں تینوں زمروں کے تحت ابھی تک مقررہ نشانہ سے کہیں زیادہ درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ پوسٹ میٹرک اسکالر شپ کیلئے فریش اور رینول کی درخواستوں کی آخری تاریخ 10اکٹوبر مقرر ہے اس میں توسیع کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس کے علاوہ میرٹ کم مینس اسکالر شپ کے تحت فریش درخواستوں کی آخری تاریخ 7اکٹوبر تھی جبکہ رینول کی درخواستیں 15نومبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں تینوں زمروں کے تحت نشانہ سے کہیں زیادہ درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ پری میٹرک کے زمرہ میں تلنگانہ کا نشانہ 66789تھا جبکہ ایک لاکھ 11ہزار887درخواستیں داخل کی گئیں جبکہ رینول کے تحت ایک لاکھ 22ہزار 123 درخواستیں داخل کی گئیں۔ آندھرا پردیش میں پری میٹرک کا نشانہ 61389تھا جبکہ ایک لاکھ 35ہزار 332 فریش درخواستیں داخل کی گئیں جبکہ رینول کے تحت80886 درخواستیں داخل کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ میٹرک زمرہ کے تحت تلنگانہ میں 9948 امیدواروں کو اسکالر شپ کا نشانہ ہے تاہم ابھی تک 15619 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ اسی زمرہ میں رینول کے تحت 1905درخواستیں داخل کی گئیں۔آندھرا پردیش میں پوسٹ میٹرک کا نشانہ 8091ہے جبکہ9187 درخواستیں داخل کی گئیں جبکہ رینول کے تحت 717 درخواستیں داخل کی گئیں۔ میرٹ کم مینس کے تحت تلنگانہ میں 1194 درخواستوں کی یکسوئی کا نشانہ ہے جبکہ ابھی تک فریش زمرہ میں 3715 اور رینول کے تحت 278درخواستیں داخل کی گئیں۔ آندھرا پردیش میں میرٹ کم مینس کا نشانہ 971ہے جبکہ 2739 نئی درخواستیں اور رینول میں 61 درخواستیں داخل کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکالر شپ کی اجرائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ پری میٹرک اسکالر شپ کے تحت 2لاکھ 58ہزار 912 طلبہ میں 61کروڑ 70لاکھ روپئے جاری کئے گئے مزید 76037 طلبہ میں اسکالر شپ کی اجرائی باقی ہے تاہم اس کے لئے ریاستی حکومت سے میچنگ گرانٹ کے طور پر 20کروڑ 57لاکھ روپئے کی منظوری باقی ہے۔ حکومت کی جانب سے رقم کی اجرائی کے ساتھ ہی ان طلبہ کی اسکالر شپ جاری کردی جائے گی۔ پوسٹ میٹرک زمرہ میں مرکزی حکومت نے 11کروڑ 97لاکھ روپئے جاری کئے تھے جسمیں سے 10کروڑ95لاکھ روپئے 17384طلبہ میں جاری کردیئے گئے۔ 1922طلبہ کیلئے ایک کروڑ 2لاکھ روپئے کی اجرائی کا عمل جاری ہے۔ میرٹ کم مینس اسکالر شپ کے تحت مرکز نے 4 کروڑ 20لاکھ روپئے جاری کئے تھے اور کارپوریشن نے تمام رقم جاری کرتے ہوئے نشانہ کی تکمیل کردی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر ابھی تک تینوں زمروں میں 76کروڑ 85لاکھ روپئے 2لاکھ 77ہزار 788 طلبہ میں جاری کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT