Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پولاورم پراجکٹ مسئلہ کی یکسوئی کیلئے چندرا بابو کی دہلی روانگی، نتن گڈکری سے ملاقات

پولاورم پراجکٹ مسئلہ کی یکسوئی کیلئے چندرا بابو کی دہلی روانگی، نتن گڈکری سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو توقع ہے کہ پولاورم پراجکٹ تنازعہ کی یکسوئی کے لیے مرکزی وزیر آبی وسائل سے بات چیت کے لیے آج شب دہلی روانہ ہوں گے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پولاورم پراجکٹ کے ٹنڈر تنازعات ، مختلف الزامات اور پیدا کی جانے والی مختلف رکاوٹوں کی روشنی میں چیف منسٹر نے منگل کی شب مرکزی وزیر آبی وسائل مسٹر نتن گڈکری سے بذریعہ ٹیلی فون بات کرتے ہوئے پولاورم پراجکٹ کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلہ میں ملاقات کے لیے وقت دینے کی خواہش کی تھی جس پر مرکزی وزیر نتن گڈکری نے فوری اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے کہا کہ وہ کبھی بھی کسی بھی وقت آسکتے ہیں ۔ اگر اب کا ابھی آنے پر بھی انہیں کوئی اعتراض نہ ہوگا ۔ جس پر چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی وزیر سے 13 دسمبر کو ملاقات کرنے کا اظہار کیا ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اسپل وے ، اسپل چینل کے کنکریٹ کاموں کے لیے طلب کردہ ٹنڈرس ، ٹنڈرس کے قواعد و ضوابط معاہدات میں پائے جانے والے امور و دیگر مسائل پر چیف منسٹر نے نتن گڈکری سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات واضح کردیں گے کہ مرکزی حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر حکومت آندھرا پردیش کو کوئی اعتراض نہیں رہے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چندرا بابو نائیڈو مرکزی وزیر کو یہ بات بھی واضح کردیں گے کہ 2018 تک گراویٹی کے ذریعہ پولاورم پراجکٹ سے پانی سربراہ کرنے اور 2019 تک پولاورم پراجکٹ کو مکمل کرلیا جانا چاہئے ۔۔

 

مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر مجیب ہیلت کیر کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 23 دسمبر کو اردو گھر مغلپورہ میں صبح 9تا 3بجے دن منعقد ہوگا۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد مجیب اپنے دیگر ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، بی پی، شوگر، تھائرائیڈ، جسمانی کمزوری اور سنت کی روشنی میں صحتمند افراد بھی حجامہ کرواسکتے ہیں۔ مریض سے فی کپ 70 روپئے لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کے لیے 8297158387 ۔ 8801837704 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT