Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / پولاورم پراجکٹ پر جئے رام رمیش کے بیان کی مذمت

پولاورم پراجکٹ پر جئے رام رمیش کے بیان کی مذمت

متحدہ ریاست اے پی کی تقسیم میں غلطیاں ، وزیر اے پی راما کرشنوڈو کا بیان
حیدرآباد ۔ /18 فبروری (سیاست نیوز) وزیر فینانس و امور مقننہ حکومت آندھراپردیش مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے سینئر کانگریس قائد و سابق مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور پولاورم پراجکٹ کے تعلق سے مسٹر جئے رام رمیش کے عائد کردہ الزامات کی سخت مذمت کی اور غلط الزامات عائد کردینے نہیں بلکہ ثبوت اگر ان کے پاس موجود ہوں تو ان ثبوتوں کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم میں مسٹر جئے رام رمیش نے کتنے ڈرامے کئے ،ہم بخوبی واقف ہیں ۔ بلکہ آندھراپردیش کے عوام بھی جانتے ہیں اور ریاست کے عوام مسٹر جئے رام رمیش کے کئے ہوئے ڈراموں کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے ۔ وزیر فینانس نے مزید کہا کہ ریاست کی تقسیم میں ناقابل تصحیح غلطیاں کی گئیں اور اب ان غلطیوں کی تصحیح کرنے کی بات کرنا کیا یہ مسٹر جئے رام رمیش اور کانگریس پارٹی کے ڈرامے نہیں ہیں ؟ راما کرشنوڈو نے مزید کہا کہ موقع رہنے پرکرنے سے متعلق آیا تحریر جئے رام رمیش نے کی تھی ۔ قانون تقسیم ریاست آندھراپردیش میں جو جو بھی الفاظ استعمال کئے گئے وہ تمام الفاظ مسٹر جئے رام رمیش کے ہی تحریر کردہ ہیں ۔ وزیر نے مسٹر جئے رام رمیش پر طنزیہ انداز میں کہا کہ گندگی ہم (جئے رام رمیش) پھیلائیں گے اور صفائی آپ (حکومت آندھراپردیش) کرلو کہنا کوئی مناسب بات نہیں ہے ۔ انہوں نے آندھرائی عوام کی تضحیک کرنے کے طریقہ کار کو ختم کرنے کی مسٹر جئے رام رمیش سے خواہش کی ۔ مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے مزید کہا کہ محض سابق مرکزی کانگریس حکومت کی جانب سے تقسیم ریاست آندھراپردیش میں کی گئی غلطیوں سے نہ صرف آج ریاستی عوام زبردست مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں بلکہ خود کانگریس پارٹی نے بھی آج ریاست آندھراپردیش ان کی کی ہوئی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT