Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پولاورم پراجکٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کا مطالبہ

پولاورم پراجکٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کا مطالبہ

حیدرآباد۔/9مئی، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے قومی سکریٹری جنرل ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ پولاورم پراجکٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی جائے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیشو راؤ نے پولاورم پراجکٹ کے تحت زیرآب آنے والے علاقوں کو سیما آندھرا میں ضم کئے جانے کی سختی سے مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کھمم کے 7منڈلوں کو سیما آندھرا میں جبراً ضم کردیا گیا ہے جو علاقہ کے عوام کے ساتھ صریح ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پولاورم پراجکٹ کے ڈیزائن کی تبدیلی کے سلسلہ میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور مرکزی حکومت سے بھی نمائندگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولاورم پراجکٹ کی تعمیر تلنگانہ علاقوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست کی تقسیم کے مرحلہ میں بھی ٹی آر ایس نے دریاؤں کے پانی کی تقسیم میں یکسانیت کی مانگ کی۔

TOPPOPULARRECENT