Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / پولاورم پراجیکٹ کی تکمیل میری قسمت کا حصہ ‘ چندرا بابو نائیڈو

پولاورم پراجیکٹ کی تکمیل میری قسمت کا حصہ ‘ چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد۔ 5 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے مشرقی گوداوری ضلع میں 1638 کروڑ کے تخمینی مصارف سے لفٹ اریگیشن اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ اس اسکیم کے ذریعہ جگم پیٹ، پداپورم، پیٹھا پورم، پرتی پاڈو، تھونی حلقہ جات اسمبلی کے حدود میں اراضیات کو زرعی اغراض کیلئے پانی فراہم ہوسکے گا۔ اس موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں نائیڈو نے کہا کہ تلنگانہ کے سات منڈلوں کو آندھرا علاقہ میں ضم نہ کرنے کی صورت میں چیف منسٹر عہدہ کا جائزہ حاصل نہ کرنے اپنے ارادہ سے مرکزی حکومت کو واقف کردیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں پولاورم پراجیکٹ کی تعمیر ان کی قسمت ہے کیونکہ ملک میں اس سے بڑا آبپاشی پراجیکٹ کوئی اور نہیں رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ پولاورم پراجیکٹ کی عاجلانہ تکمیل کو یقینی بنانے وقت بہ وقت کاموں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ سال 2019ء تک پولاورم پراجیکٹ کی تعمیر کو مکمل کرلینے کا نہ صرف فیصلہ کیا ہے بلکہ نشانہ مقرر کر رکھا ہے اور 9 ماہ میں پرشوتہ پٹنم لفٹ اریگیشن اسکیم کو مکمل کرلینا ان کا نشانہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT