Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / پولاورم کی تعمیر روکنے کا سوال نہیں:آندھراپردیش

پولاورم کی تعمیر روکنے کا سوال نہیں:آندھراپردیش

 

امراوتی /20 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھراپردیش اڈیشہ کی اس درخواست پر مثبت ردعمل ظاہر کرنے آمادہ نظر نہیں آتی ہے کہ پولاورم کے ہمہ مقصدی پراجکٹ کا تعمیراتی کام فوری طور پر موقوف کردیا جائے تاوقتیکہ آخرالذکر کی تشویش دور نہیں ہوجاتی ۔ ریاستی وزیر نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کے پاس اس ہمہ مقصدی آپری پراجکٹ کیلئے درکار تمام تر منظوریاں حاصل ہیں جو مرکز کی جانب سے نیشنل پراجکٹ کو دی جاتی ہے ۔ آندھراپردیش کے وزیر آبی وسائل ڈی اُما مہیشور راؤ نے ادعاء کیا ہے کہ ہمارے پاس تمام تر کلئیرنس موجود ہیں اور ہم اس تعمیراتی کام کو آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اے پی میں اپوزیشن پارٹیاں دیگر ریاستوں کو اشتعال دلارہی ہے کہ پولاورم کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے اور اس پراجکٹ کو روک دیا جائے ۔ دیگر ریاستوں سے ان کا اشارہ چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کی طرف ہے ۔ 10 اکٹوبر کو چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنایک نے اے پی کے اپنے ہم منصب این چندرا بابو نائیڈو کو موسومہ مکتوب میں درخواست کی تھی کہ پولاورم کا تعمیراتی کام فوری طور پر روک دیا جائے یہاں تک کہ ان کی ریاست کی تشویش و فکرمندی کی یکسوئی ہوجائے ۔

 

جگن کی عدالت میں حاضری
حیدرآباد /20 اکٹوبر ( این ایس ایس ) وائی ایس آر سی پی سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی آج غیر قانونی اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں یہاں نامپلی سی بی آئی کورٹ میں حاضر ہوئے ۔ وہ ہر جمعہ کو عدالت میں حاضر ہو رہے ہیں ۔ آج کرناٹک کے سابق وزیر جی جناردھن ریڈی بھی اوبلاپورم کانکونی کیس کے سلسلے میں حاضر عدالت ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT