Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / پولنگ بوتھس پر امیدواروں کا مجرمانہ ریکارڈ آویزاں ہوگا

پولنگ بوتھس پر امیدواروں کا مجرمانہ ریکارڈ آویزاں ہوگا

بھوپال 5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں 37 مجالس مقامی کے انتخابات میں جو 11 اگسٹ کو مقرر ہیں، ہر پولنگ بوتھ پر امیدواروں کی تفصیلات آویزاں کئے جائیں گے جیسے مجرمانہ ریکارڈ، اثاثہ جات، قرضے اور واجب الادا قرضے، ووٹرس دیکھ پائیں گے۔
مدھیہ پردیش اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے یہاں سرکیولر جاری کرتے ہوئے اِس انتخابی عمل سے وابستہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ اِن چناؤ میں صدر یا کارپوریٹر کے عہدے کے لئے انتخاب لڑنے والے امیدوار کا حلف نامہ نمایاں طور پر آویزاں کردیا جائے، پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔
اُنھوں نے بتایا کہ یہ انتظام تجرباتی طور پر 37 مجالس مقامی کے چناؤ کے لئے کیا گیا ہے۔ بڑے فلیکس ہورڈنگس ہر بوتھ پر رکھے جائیں گے جس پر امیدواروں کے حلف نامے نمایاں دکھائی دیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ فیصلہ اِس لئے کیا گیا ہے کیوں کہ رائے دہندوں کو وہ تفصیلات جاننے کا حق ہے جو امیدواروں نے انتخابی عمل کے دوران حلفناموں میں پیش کئے ہیں۔ ووٹروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے ریاست کے جہدکاروں نے اِس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کنوینر ، اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس رولی شیوہرے نے کہاکہ ہم اِس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں کیوں کہ رائے دہندے باشعور فیصلہ کرسکتے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT