Sunday , February 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پولنگ بوتھ لیول مراکز بھینسہ کی تنقیح

پولنگ بوتھ لیول مراکز بھینسہ کی تنقیح

بھینسہ 4 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھینسہ شہر میںپولنگ بوتھ لیول مراکز کا بھینسہ ریوینیو ڈیویژن آفیسر ای راجو نے دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ان کے ہمراہ بھینسہ ڈپٹی تحصیلدار رام چندر اور ویلیج ریوینیو آفیسرس سی ایچ نارائن ‘ عبدالماجد و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر آر ڈی او بھینسہ ای راجو نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے احکامات جاری کرتے ہوئے ووٹر لسٹ میں ناموں کی تصحیح اور تبدیلی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے جس کے پیش نظر بھینسہ شہر میں (37) بوتھ لیول مراکز کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ۔ جہاں پر بوتل لیول آفیسرس (بی ای او) اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ووٹرس کی جانب سے ناموں کی تبدیلی اور تصحیح و اخراج و اندراج کی درخواست پر ووٹر لسٹ میں تصحیح عمل میں لائی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اتوار بتاریخ 11؍ فبروری کو بھی ووٹر لسٹ میں ناموں کی تصحیح کے لئے پولنگ بوتھ لیول مراکز پر بی ایل اوز عہدیدار اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ جہاں پر ووٹرس اپنے ناموں و پتہ کی تبدیلی و تصحیح کی سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ بھینسہ آرڈی او ای راجو کے دورہ آشرم ہائی اسکول پولنگ بوتھ مرکز پر بھینسہ زرعی مارکٹ کمیٹی نمائندہ چیرمین جی سرینواس نے ووٹر کارڈس میں تصحیح سے متعلق درخواست پیش کی ۔ اس موقع پر آشرم پولنگ بوتھ مرکز بی ایل اوز عہدیدار سنیتا شلیجا ‘ سندیہ ‘ سنتوشی اور پی سنیتا و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT