Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس ،گروپ ریلوے میں تقررات دفتر سیاست میں آج رہبری پروگرام

پولیس ،گروپ ریلوے میں تقررات دفتر سیاست میں آج رہبری پروگرام

حیدرآباد ۔ 9 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست میں محکمہ پولیس میں کانسٹیبلس کی 9 ہزار جائیدادوں پر تقررات کیلئے فارم 11 جنوری سے آن لائن داخل کرنا ہے۔ تحریری امتحان کے بعد دوڑ ؍ لانگ جمپ کا فزیکل ٹسٹ ہوگا۔ گریجویٹ بی اے، بی کام، بی ایس سی اور پروفیشنل گریجویٹ بی ای، بی ٹیک، ایم بی اے، بی فارمیسی امیدواروں کیلئے عمر 44 سال تک کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کا گروپ II کا امتحان ہے اور جن کی عمر 32 سال سے کم ہو ان کیلئے ریلوے محکمہ میں ہزاروں جائیدادوں پر بھرتی کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے۔ اس کی رہبری کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں۔ اتوار 10 جنوری کو 3 بجے ڈگری امیدوار کیلئے اور 5 بجے انٹرمیڈیٹ امیدوار کیلئے رہنمائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT