Wednesday , December 19 2018

پولیس آفیسر کی بہو بھی سارقوں کا شکار

بیاگ سے ہیروں کا نیکلس اور سونے کے بسکٹ کا سرقہ

بیاگ سے ہیروں کا نیکلس اور سونے کے بسکٹ کا سرقہ

حیدرآباد 3 جون (سیاست نیوز ) شہر کی مشہور اسٹار ہوٹل میں آج شام منعقدہ نمائش کے دوران خاتون ڈاکٹر کے ہینڈ بیاگ سے ہیروں سے جڑے ہوئے نکلس اور سونے کے بسکٹ کا نامعلوم سارقین نے سرقہ کرلیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پنجہ گٹہ پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ کر موقع وارادت کا معائنہ کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب ڈاکٹر صادیہ بدر آج دوپہر 2 بجے اپنے مکان سے شاپنگ کیلئے روانہ ہوئی تھیں اور آج شام تاج کرشنا ہوٹل واقع پنجہ گٹہ میں منعقدہ ڈیزائر نمائش 2014 میں شرکت کی اور چند ملبوسات خریدنے کے بعد اپنی کار میں مکان واپس ہورہی تھی کہ ان کے بیاگ میں موجود 6 لاکھ روپئے مالیتی ہیروں کا نکلس اور 50 گرام سونے کا بسکٹ جس کی مالیتی دیڑھ لاکھ بتائی گئی غائب ہوگیا ۔ ڈاکٹر صادیہ جو سابقہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مسٹر رضوان بیگ کی بہو ہے اس واقعہ اطلاع پنجہ گٹہ پولیس کو دی ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر ستیہ یادو اپنی ٹیم کے ہمراہ تاجر کرشنا ہوٹل پہنچے اور سی سی ٹی وی کا تجزیہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر صادیہ نے ڈیزائر نمائش میں اسٹال نمبر 6 اور 56 سے خرید و فروخت کی تھی جہاں پر چند مشتبہ افراد کی سرگرمیاں دیکھی گئی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT