Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / پولیس آفیسر کے زدوکوب سے ایک خاتون کا حمل ساقط

پولیس آفیسر کے زدوکوب سے ایک خاتون کا حمل ساقط

بیر حم پور (اڑیشہ )18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) یہ الزام عائد کرتے ہوئے ضلع گنجام میں حاملہ خاتون پر ایک پولیس آفیسر کے جسمانی حملہ کی وجہ سے نہ صرف حمل ساقط ہوگیا بلکہ مردہ بچہ پیدا ہوا ۔ 26 سالہ خاتون اس کے شوہر اور دیگر رشتہ داروں نے آج یہاں احتجاجی دھرنا دیا ۔ متاثرہ خاتون اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ڈی آئی جی (سدرن رینج )آفس کے روبرو دھرنا دی

بیر حم پور (اڑیشہ )18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) یہ الزام عائد کرتے ہوئے ضلع گنجام میں حاملہ خاتون پر ایک پولیس آفیسر کے جسمانی حملہ کی وجہ سے نہ صرف حمل ساقط ہوگیا بلکہ مردہ بچہ پیدا ہوا ۔ 26 سالہ خاتون اس کے شوہر اور دیگر رشتہ داروں نے آج یہاں احتجاجی دھرنا دیا ۔ متاثرہ خاتون اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ڈی آئی جی (سدرن رینج )آفس کے روبرو دھرنا دیا ۔ اور یہ الزام عائد کیا کہ جارڈا کے پولیس آفیسر نے اس خاتون کو زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں اس کا حمل ساقط ہوگیا ۔اس خاتون نے MICCG میڈیکل کالج و ہاسپٹل میں کل ایک مردہ بچہ کو جنم دیا تھا ۔ پولیس نے اس خاتون کے شوہر کو ایک کیس کے سلسلہ میں گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے شوہر سے ملاقات کیلئے آئی تو پولیس آفیسر اس کے پیٹ پر لات مارا اور شدید زدوکوب کیا تھا جبکہ وہ 8 ماہ کی حاملہ تھی ۔ اس حملہ کے بعد وہ درد شکم سے تڑپتے ہوئے ہاسپٹل سے رجوع ہوئی جہاں اس کی زچگی کردی گئی ۔ ڈی آئی جی امیتابھ ٹھاکرے نے یہ تیقن دیا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی جس کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT