Thursday , December 13 2018

پولیس اجازت کے بغیر روڈ شو پر ہاردک پٹیل کیخلاف ایف آئی آر

احمد آباد۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹیل تحفظات کے روح رواں ہاردک پٹیل کے خلاف گجرات پولیس نے پولیس کی ہدایت نامہ کو نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انتخابی مہم کے دوران پولیس کی اجازت کے بغیر انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ روڈ شو کا اہتمام کیا تھا جس کے بعد آج متعلقہ علاقہ کے پولیس انسپکٹر آئی ایچ گوہل نے ہاردک پٹیل اور ان کے 50 حامیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔ احمد آباد کے بوپل پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر آئی ایچ گوہل نے مزید کہا کہ 11 ڈسمبر کو ان کے علاقے میں ہاردک پٹیل اور ان کے حامیوں نے انہیں روڈ شو کا اہتمام نہ کرنے کے نوٹس کے باوجود ریالی کا اہتمام کیا جو پولیس نوٹیفکیشن صریح خلاف ورزی ہے۔ حالانکہ اس دن کانگریس اور حکمراں جماعت بی جے پی کو بھی کسی قسم کی ریالی اور روڈ شو نہ کرنے کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا جس کا مذکورہ دونوں جماعتوں نے تعمیل کی۔ تاہم پٹیل تحفظات کے سربراہ ہاردک پٹیل نے اس حکم نامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بوپل پولیس اسٹیشن سے شہر کے آخری علاقہ جو کہ 15 کیلومیٹر پر مشتمل ہے روڈ شو کا اہتمام کرتے ہوئے لا اینڈ آرڈر کی خلاف ورزی کی۔ واضح رہے کہ گجرات انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد ریاست میں ہاردک پٹیل کے خلاف پہلا ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ مذکورہ روڈ شو کے بعدپولیس کمشنر اے کے سنگھ نے ہاردک کے اس اقدام پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اسی روز وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس سربراہ راہول گاندھی کو بھی روڈ شو کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT