Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / پولیس اجازت کے بغیر ہاردک پٹیل کا روڈشو

پولیس اجازت کے بغیر ہاردک پٹیل کا روڈشو

احمد آباد 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاٹیدار انامت آندولت سمیتی کے کنوینر ہاردک پٹیل نے آج احمد آباد میں اپنے 15 کیلومیٹر طویل روڈ شو کا پولیس کی اجازت کے بغیر آغاز کیا ۔ کوٹہ احتجاج لیڈر کے سینکڑوں حامیوں نے موٹر سیکلوں اور کاروں میں سارے شہر میں اس ریلی میں حصہ لیا جبکہ پولیس نے کہا کہ وہ اجازت کے بغیر روڈ شو منعقد کرنے پر ہاردک پٹیل کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی ۔ احمد آباد کے پولیس کمشنر اے کے سنگھ نے کہا کہ ہم نے ہاردک پٹیل کو روڈ شو کے انعقاد کی اجازت نہیں دی ہے ۔ تاہم جس طرح کی ریلی ہاردک نے اپنے حامیوں کے ساتھ شہر میں نکالی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ شرائط کی خلاف ورزی ہے ۔ ہم قانونی کارروائی کرینگے ۔ پولیس نے کل شہر میں کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی کو روڈ شو کے انعقاد کی اجازت نہیں دی ہے اور کہا کہ اس سے ٹریفک اور لا اینڈ آرڈر کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ہاردک پٹیل نے بوپل علاقہ سے اپنے روڈ شو کا آغاز کیا ۔ یہ نکول میں ختم ہونے والی ہے ۔ ہاردک کے حامیوں نے کئی مقامات پر جمع ہوتے ہوئے ہاردک کی روڈ شو کا استقبال کیا ۔

TOPPOPULARRECENT