Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس اسٹیشن بھوانی نگر کی بربریت کے خلاف امجد اللہ خاں خالد کا شدید احتجاج

پولیس اسٹیشن بھوانی نگر کی بربریت کے خلاف امجد اللہ خاں خالد کا شدید احتجاج

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : جناب امجد اللہ خاں خالد ( کارپوریٹر مجلس بچاؤ تحریک ) نے آج اس وقت صدائے احتجاج بلند کیا جب کہ پولیس اسٹیشن بھوانی نگر نے شکایت کرنے والے پر ہی ظلم و بربریت کی بدترین مثال قائم کردی ۔ جناب امجد اللہ خاں خالد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تالاب کٹہ کے ساکن 14 سالہ عبداللہ بن محفوظ جو اپنے بھائی پر حملہ کی شکایت کرنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن بھوانی نگر گئے تو ان ہی پر تھرڈ ڈگری کا استعمال کیا گیا۔ عبداللہ بن محفوظ نے مائتری ممبر جو سود کا کاروبار بھی کرتا ہے اس کے خلاف حملہ کی شکایت کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچا لیکن پولیس نے انہیں غیر قانونی طور پر اس کو زیر حراست رکھا ۔ سارے واقعہ کو اے سی پی سنتوش نگر مسٹر سائی کرشنا سے رجوع کیا گیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ زون کو بھی پولیس کی اس بربریت سے واقف کروایا گیا ۔ عبداللہ بن محفوظ کو پولیس بھوانی نگر نے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرتے ہوئے انہیں FIR No.170/2014 ، U/S.324, IPC R/W.34 IPC کے تحت درج کئے ۔ آج صبح VIII Add CMM Cort میں پیش کیا گیا تو عبداللہ بن محفوظ نے مجسٹریٹ کو سارا حال سنایا ۔ تو جج نے پولیس بھوانی نگر کی سرزنش کی ۔ جس پر انسپکٹر بھوانی نگر چراغ پا ہوگئے اور دوبارہ عبداللہ کو پولیس اسٹیشن لیجاکر پھر سے زد و کوب کیا ۔ جناب امجد اللہ خاں خالد نے پولیس کی اس ظالمانہ کارروائی کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر سے کہا کہ وہ علحدہ تلنگانہ کے بعد پولیس کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT