Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس اسٹیشن سے ملزم فرار، 2 کانسٹبلس معطل

پولیس اسٹیشن سے ملزم فرار، 2 کانسٹبلس معطل

حیدرآباد 26 ستمبر (سیاست نیوز) منچلے ملزم کی پولیس اسٹیشن سے فراری خود پولیس کے لئے مہنگی ثابت ہوئی اور کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے اِس واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اُپل کے 4 ملازمین پولیس کے خلاف سخت کارروائی کی۔ اُنھوں نے دو پولیس کانسٹبلس کو معطل کردیا اور ایک سب انسپکٹر و انسپکٹر سے وضاحت طلب کی۔ اِس سلسلہ میں اُنھیں نوٹس جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اُپل پولیس اسٹیشن سے ایک ملزم ابھئے فرار ہوگیا تھا۔ وہ ایک لڑکی کو کافی پریشان کررہا تھا اور اِس لڑکی کا گھر سے باہر نکلنا مشکل کردیا تھا۔ اِس لڑکی کی شکایت پر پولیس نے منچلے نوجوان ابھئے کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن میں رکھا تھا لیکن وہ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہوگیا۔ اِس واقعہ کی اطلاع تاخیر سے ملی اور اُپل پولیس ابھئے کی تلاش میں ریاست بہار تک پہونچ گئی۔ لیکن وہاں سے اُسے ناکام لوٹنا پڑا۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ کو جب اِس واقعہ کی تفصیلات کا علم ہوا تو انھوں نے پولیس عہدیداروں کی لاپرواہی کا سخت نوٹ لیا۔ اُنھوں نے معاملہ کی اپنے طور پر تحقیقات کرائی اور دو کانسٹبلس ڈی سوامی ناتھن اور ایل سرینواس کو معطل کردیا۔ اُنھوں نے اُپل انسپکٹر پولیس نرسنگ راؤ اور سب انسپکٹر اننت چاری سے وضاحت طلب کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT