پولیس اسٹیشن میں عاشق جوڑے کی شادی

حیدرآباد 15 فبروری ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن میں آج عاشق جوڑے نے ہلچل مچادی ۔ معشوقہ نے اپنے عاشق سے شادی کرنے کیلئے پولیس سے اصرار کیا جس پر پولیس نے عاشق کو پولیس اسٹیشن میں طلب کیا اور اس کی شادی کروانے کی کوشش کے دوران عاشق وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے ناکام بنادیا۔ بعدازاں لڑکی کے والدین کی موجودگی میں پولیس نے عاشق سے اسکی شادی کروائی اور جوڑے کو پولیس اسٹیشن سے روانہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT